مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کر دی گئ

مکہ میں نماز عید کی امامت ڈاکٹر سعود الشریم نے کی ، ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز ادا کی

مکہ ( ) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید الاضحٰی کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ، مکہ مکرمہ میں ہونے والے نماز عید کے اجتماع میں امامت کے فرائض ڈاکٹر سعود الشریم نے ادا کئے ، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے ، مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع خضوع سے دعا کی اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی ، ڈاکٹر سعود الشریم نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی –

تبصرے بند ہیں.