Latest National, International, Sports & Business News

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرلاپتہ افراد کے معاملات کی مانیٹرنگ کیلئے کمیشن تشکیل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرلاپتہ افراد کے معاملات کی مانیٹرنگ کے لئے اعلی سطح کا کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد اسلم بٹ کو لاپتہ افراد کی مانیٹرنگ کمیشن کا سربراہ مقررکیا ہے، سندھ کی نمائندگی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کریں گے، جبکہ لاپتہ افراد کے وکلا کی نمائندگی کے لئے محمد فاروق ایڈووکیٹ کو مقرر کیا گیا ہے تاہم بیرسٹرصلاح الدین عدالت کے معاون کی حیثیت سے کمیشن کے رکن ہوں گے، کمیشن کا پہلا اجلاس 28 اگست کوسندھ ہائی کورٹ میں ہوگا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے لاپتہ افرد کیس کی سماعت کے دوران ایف سی ، پولیس اور خفیہ اداروں کو 2 ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے ان افراد کی جلد از جلد بازیابی کا حکم دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.