Latest National, International, Sports & Business News

سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن کے معاملہ پر سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی اور شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا، راجہ علی واحد ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا، شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کے لئے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے، شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں، انکا کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کی حمایت کردی جس پر عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی۔

تبصرے بند ہیں.