Latest National, International, Sports & Business News

سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنزکل سے 48 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے

کراچی: سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل صبح 8 بجے سے 48 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن کے چیرمین عبد السمیع خان کے مطابق گیس کے پریشر میں کمی کے باعث صوبے کے کئی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں اور اسی مسئلے کی وجہ سے سوئی سدرن نے کل سے صوبے بھر کے اسٹیشنز 48 گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس کی پریشر کی کمی کی وجہ سندھ کی گیس کا پنجاب میں استعمال ہے جو آئین وقانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے، دوسری جانب سوئی سدرن کے حکام نے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے کسی بھی فیصلے کی تردید کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.