Latest National, International, Sports & Business News

سفارتکاروں کے نام پرنجی کمپنی نے شراب بھرا کنٹینر منگوالیا

بڑی عیدکا بڑا پروگرام، وفاقی دارالحکومت میں کلکٹرکسٹمز راولپنڈی کی لائسنس یافتہ ایک کمپنی نے سفارت کاروں اور مراعات یافتہ لوگوں کے نام پرشراب کی بوتلوں سے بھراکنٹینر منگوالیا ہے۔ جبکہ فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں مقیم غیرملکی سفارت کاروں اور مراعات یافتہ لوگوں کی سہولت کے لیے قائم ڈپلومیٹک بونڈڈویئر ہاؤسزاور بونڈڈویئرہاؤسزکو کسٹمزڈیوٹی کے بغیرضرورت سے بہت زیادہ زیادہ شراب اوردیگر اشیائے خور ونوش منگوانے کے لیے دی جانے والی سہولت کابڑے پیمانے پرغلط استعمال کاانکشاف ہواہے۔اس ضمن میں  دستیاب دستاویزکے مطابق میسرزڈپلومیٹ ڈیوٹی فری کمپنی کی طرف سے منگوائی جانے والی غیرملکی شراب کی درآمدکے لیے کسٹم حکام کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پرانڈرانوائسنگ کاانکشاف ہواہے۔ دستاویزکے مطابق مذکورہ کمپنی کی طرف سے منگوائی جانے والی شراب کی کلیئرنس کے لیے وزارت تجارت کی طرف سے کسٹمزحکام کوباقاعدہ لیٹرلکھا گیاہے۔جبکہ اس کمپنی کوشراب درآمدکرنے کالائسنس ایف بی آرکے کلکٹرکسٹمز راولپنڈی کی طرف سے جاری ہوا جو 31 دسمبر 2015تک کارآمدہے۔ دستاویزکے مطابق کسٹمزحکام کوجمع کرائی جانے والی انوائس میں غیرملکی شراب کی بوتل کی قیمت ایک ڈالرظاہرکی گئی ہے جبکہ اصل قیمت کم ازکم 50ڈالرہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ سفارت کاروںاورمراعات یافتہ لوگوں کے نام پرشراب منگوانے کے دھندے میں کسٹمزاور وزارت تجارت کے حکام بھی ملوث ہیں اورمارگلہ ڈرائی پورٹ اسلام آبادپر موجودشراب سے بھری کنسائنمنٹ کی کلیئرنس کے لیے وزارت تجارت اور کسٹمزحکام کی طرف سے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری طرف فیڈرل بورڈآف ریونیوکی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں مقیم غیرملکی سفارت کاروں اور مراعات یافتہ لوگوں کی سہولت کے لیے قائم ڈپلومیٹک بونڈڈ ویئر ہاؤسز اور بونڈڈ ویئر ہاؤسزکو کسٹمزڈیوٹی کے بغیرضرورت سے بہت زیادہ زیادہ شراب اوردیگراشیائے خورونوش منگوانے کے لیے دی جانے والی سہولت کابڑے پیمانے پرغلط استعمال کا انکشاف ہواہے۔

تبصرے بند ہیں.