Latest National, International, Sports & Business News

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی وفد وطن واپس روانہ ہو گیا

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی وفد لاہور میں سیکورٹی کا جائزہ لینے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گیا۔

لاہور: زمبابوے کے سیکورٹی وفد نے سخت حفاظتی انتظامات میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ سیکورٹی وفد نے پاکستان میں سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ زمبابوے کے سابق کپتان الیسٹر کیمبل نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے محفوظ قرار دیا۔ وفد نے سیکورٹی کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کر لی۔ جس کا اعلان وہ زمبابوے میں جا کے کریں گے۔ زمبابوے کا سیکورٹی وفد رات ساڑھے تین بجے نجی ایئر لائن کی پرواز سے وطن واپس روانہ ہو گیا۔

تبصرے بند ہیں.