تیل کی قیمتوں میں کمی ، پاکستان کی مالی حالت بہتر ہونے لگی

تعمیرات اور زرعی شعبہ میں اعتماد کے باعث جی ڈی پی فی کس شرح چھ اعشاریہ دو فیصد سے زائد متوقع ہے

اسلام آباد: تیل کی قیمتوں میں کمی اور معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے پاکستان کی مالی حالت بہتر ہونے لگی ۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈر اینڈ پوورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ آئوٹ لُک کو مثبت سے مستحکم کر دیا ۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پوورز کا کہنا ہے کہ 2015 سے 2017 کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ چار فیصد رہے گی ، تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے ۔ تعمیرات اور زرعی شعبہ میں اعتماد کے باعث 2015 سے 2019 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی فی کس شرح چھ اعشاریہ دو فیصد سے زائد متوقع ہے ۔ ایجنسی کا کہنا ہے اس مدت میں اوسط فراز زر کی شرح آٹھ اعشاریہ چار فیصد سے زائد رہے گی ۔

تبصرے بند ہیں.