فلپائنی باکسر مینی پیکیاﺅ کو دھوکا دہی اور بددیانتی کے دعوئوں کا سامنا

فلپائنی باکسر کیخلاف دعوے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے کندھے کے زخم کو چھپا کر بدیانتی کا مظاہرہ کیا۔ دھوکا دہی کے جرم میں ایک سے چار برس تک جیل اور پانچ ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

نیواڈا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیواڈا میں فلپائنی باکسر مینی پیکیاﺅ کے خلاف دو دعوے دائر کئے گئے ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ باکسر نے اپنے کندھے کے زخم کو چھپا کر بدیانتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ تو وہ دھوکا دہی کے جرم میں ایک سے چار برس تک جیل بھی جا سکتے ہیں اور ان پر پانچ ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ مینی پیکیائو امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سے پوائنٹ پر میچ ہار گئے تھے۔ اس میچ کو صدی کا سب سے مہنگا مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ نیواڈا ایتھلیٹک کمیشن نے فلپائنی باکسر کو بدیانت گردانتے ہوئے کہا کہ چھتیس انہوں نے مقابلے سے پہلے بھرے جانے والے فارم پر اپنے کسی زخم کا ذکر نہیں کیا تھا۔ البتہ فلپائنی باکسر اور اس کے پروموٹر کا موقف ہے کہ پیکیائو نے مقابلے کی تیاری کے دوران آنے والے زخم کے بارے میں امریکا کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو مطلع کیا تھا اور ایجنسی کے ڈاکٹر کی منظوری سے زخم کا علاج بھی جاری رکھا

تبصرے بند ہیں.