Latest National, International, Sports & Business News

ریاست فیصلہ کرے (ن) لیگ کا مفاد اہم ہے یا پاکستان کا؟ بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو میرپور کے عوام نے اکثریت دلوا دی ہے اب ہمارا کام ہے کہ عوام کے ووٹ کو تحفظ دلوانا ہے، ریاست پاکستان فیصلہ کرے اس کے لیے ن لیگ کا مفاد اہم ہے یا پاکستان کا۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے میرپور سے لیکر پونچھ تک کیا اسے جمہوریت کا نام دے سکتے ہیں؟ میں سلام پیش کرتا ہوں آپ کے ووٹ کے مطابق کے آپ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اکثریت دلوائی۔انہوں نے کہا کہ انشاء ﷲ ہم پیچھے ہٹیں گے نہیں کسی کے سامنے جھکے گے نہیں۔ چوہدری یاسین شہر کی سیٹ جیت گئے جبکہ اپنی آبائی سیٹ ہار گئے یہ میں ماننے کو تیار نہیں انہوں نے وہی کام کیا جو پچھلے الیکشن میں کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ریاست کے ساتھ ہیں ہم پاکستان زندہ باد کہنے والے ہیں ہم قومی مفاد میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں ہم قومی مفاد میں ریاست پاکستان کے ساتھ ہیں۔ن لیگ کے مفاد میں ہم کسی کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں، میں ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آنکھیں کھولیں کہ ن لیگ کے مفاد کے نام پر پاکستان کا کیا حشر ہورہا ہے، ن لیگ کے مفاد کے نام پر آپ کشمیر کے ساتھ کر کیا رہے ہو! یہ آزاد کشمیر ہے ہم کبھی بھی اس کو مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے۔ان کا یہ پہلے سے پلان ہے کہ یہ لوگ زور زبردستی اور چور دروازے سے حکومت بنانا چاہتے ہیں، گولیاں چلا کر حکومت چلانا چاہتے ہیں، لاشیں گرا کر اپنی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا یہ پہلے سے پلان تھا کہ دباؤ آزاد کشمیر کو، خوف پھیلاؤ آزاد کشمیر میں، مایوسی پھیلائیں آزاد کشمیر میں، بائیکاٹ کروائیں آزاد کشمیر میں تاکہ لوگوں کی تعداد کم ہو اور جتنی تعداد کم ہوگی اتنی آسانی ہوگی انہیں دھاندلی کرنے میں، انتی آسانی ہوگی زور زبردستی سے حکومت قائم کرنے میں۔

تبصرے بند ہیں.