Latest National, International, Sports & Business News

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کا کراچی محکمہ موسمیات میں اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اسی طرح زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوئے۔اجلاس کے بعد چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ کل بروز پیر یکم ذوالحجہ ہوگی جب کہ عید الاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی۔قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ زونل کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں، جیسے ہی شہادتیں موصول ہوں گی چاند کا اعلان کردیں گے، کراچی میں مطلع صاف ہے اور چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.