Latest National, International, Sports & Business News

دہشتگرد حملوں کیخلاف ایم کیو ایم کا جنوبی افریقہ میں مظاہرہ

ایم کیوایم جنوبی افریقہ یونٹ کے زیراہتمام پاکستان میں لبرل اورروشن خیال جماعتوں پر دہشت گردی اور بم دھماکوں کے خلاف پریٹوریا میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اورایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پلے کارڈز اور بینر پر دہشت گردی کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہرین نے مقامی شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ ایم کیوایم کے ذمہ داروں نے پاکستان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری مسٹر حسن کو یاداشت بھی پیش کی۔

تبصرے بند ہیں.