Latest National, International, Sports & Business News

خیبرپختونخوا: بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں، دیواریں گرنے سے 17 افراد جاں بحق

پشاور: ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔خیبرپختونخوا میں سوات، بنوں، ہنگو، نوشہرہ، ٹانک، باجوڑ، کرک، پاراچنار، ملاکنڈ سمیت شمالی و جنوبی وزیرستان میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ایبٹ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی، مرنے والوں میں 4 بچیاں شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق 25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 56 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 14 بچے، ایک مرد اور 2 خاتون شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 11 مکانات کو نقصان پہنچا، حادثات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے منگل تک بارشوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ، حافظ آباد، بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.