Latest National, International, Sports & Business News

خصوصی کمیٹی کا آئی پی پیزکو ادائیگیوں کی تحقیقات کافیصلہ

اسلام آ باد: سینیٹ کمیٹی پانی وبجلی کی خصوصی کمیٹی نے نندی پوربجلی منصوبے کی لاگت میں اضافے اورآئی پی پیزکو480 ارب روپے سرکلرڈیٹ کی ادائیگی کی تقسیم کی تحقیقات کافیصلہ کیا۔ اس حوالے سے کمیٹی نے خصوصی اجلاس26ستمبرکوطلب کرلیا ۔پیرکوکنوینئرکمیٹی مولابخش چانڈیوکی زیرصدارت اجلاس میںممبران کمیٹی نثارخان اورخالدہ پروین نے شرکت کی۔نثارخان کاکہناتھاکہ نندی پورمعاہدے کی تفصیلات طلب کرکے ذمے داران کا تعین ضروری ہے۔سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سینیٹ ایمپلائزکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے سوسائٹی کی 40.9 کنال زمین 16لاکھ فی کنال خریدکر1.5لاکھ فی کنال فروخت کرنے پرتحفظات کااظہارکیا اورتفصیلات 10 دن کے اندرطلب کرلی،اجلاس سردارفتح حسنی کی زیرصدارت ہوا۔ رکن کمیٹی ظفرعلی شاہ ودیگرنے شرکت کی،سوسائٹی کے حکام نے بریفنگ بھی دی۔ ظفرعلی شاہ نے کہاکہ سینیٹ کی سوسائٹی میں نیشنل ہائی وے کے قریب انتہائی قیمتی زمین دے کرپیجامیں جوزمین حاصل کی ہے وہ سوسائٹی اور اس کے ممبران کیخلاف زیادتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.