Latest National, International, Sports & Business News

حکمرانوں نے ڈیڑھ ماہ میں زرداری جتنی بدنامی سمیٹ لی، منورحسن

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ زرداری ٹولااتنی بدنامی 5 سال میںنہیں سمیٹ سکاجتنی موجودہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں سمیٹ لی ہے۔ جن لوگوں نے حکمرانوں کوجھولیاں بھر بھرکر ووٹ دیے وہ ابھی انھیں جھولیاں اٹھا اٹھا کربدعائیں دیتے نظرآتے ہیں ، وہ جامعہ مسجد منصورہ میں40 روزہ دورہ تفسیرکی اختتامی تقریب اور بعد ازاں اعوان ٹائون میں طیب صدیقی کی طرف سے دیے گئے افطارڈنر کے موقع پرخطاب کر رہے تھے۔منورحسن نے کہا کہ حکمران عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا اورانتخابات میں دیے گئے اپنے منشورکے مطابق حکومت کریں، عوام بنیادی ضروریات کے لیے مارے مارے پھررہے ہیں،مہنگائی بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔کرپشن کمیشن اورلوٹ مار اسی طرح جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.