Latest National, International, Sports & Business News

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی۔اس سے قبل حمزہ شہباز ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچے۔حمزہ شہباز شریف اپنی ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوئے جس نے ان کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی۔اس سے قبل عدالت نےصاف پانی، رمضان شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیسز میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی تھی۔حمزہ شہباز کی پیشی کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.