پشاور:افغانستان کی جانب سے انگور اڈہ زلول خیل میں اشتعال انگیزی کی گئی جس پر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں، فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نےسول آبادی کو نشانہ بنایا۔افغان طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا،آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنانے لگے ہیں، اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور پاک فوج سےجوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے دراندازی کی ناکامی کے بعد افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان رجیم کو بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تبصرے بند ہیں.