کراچی: عدالتی حکم پر تنزلی پانے والے4 پولیس افسران کو دوبارہ نوازنے کی تیاری کر لی گئی آئندہ ہفتے انھیں ایس پی کے عہدوں پرترقی دیدی جائے گی جبکہ ایس ایس پی سی آئی کی جگہ یونٹ انچارج کا نام دے کر کچھ افسران کو ڈی ایس پی بنا کر اسی عہدے پر تعینات کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر تنزلی پانے والے ڈی ایس پی نیاز کھوسو ، ڈی ایس پی فاروق اعوان ، ڈی ایس پی راؤ انوار اور ڈی ایس پی چوہدری محمد اسلم کورواں ماہ کی26 تاریخ ڈپارٹمنٹل ترقی دیکر ایس پی بنا دیا جائے گا اور انھیں پرانی جگہ پردوبارہ تعینات کردیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر راجا عمر خطاب ، انسپکٹرفیاض خان اور تنزلی کرکے انسپکٹر بنائے گئے دیگرافسران کودوبارہ ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے امکان ہے۔سی آئی ڈی یونٹ کے سربراہ کا نام تبدیل کرکے یونٹ انچارج کا نام دیا جائے گا اور پرانے ایس ایس پیزکویونٹ انچارج کا نام دے کرانھیں دوبارہ اس کا سربراہ تعینات کر دیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ نیازکھوسو1976بیج اور فاروق اعوان اور راؤ انوار1982بیج کے ہیں جبکہ چوہدری محمد اسلم سندھ ریزرو پولیس1984 بیج کے ہیں۔چوہدری محمد اسلم کو ایس پی کے عہدے پرترقی دینے کے لیے160 سے زائد ڈی ایس پیز کوایس پی کے عہدے پر ترقی دینے پڑے گی۔
تبصرے بند ہیں.