Latest National, International, Sports & Business News

تعینات ہونے کے بعد سے عملے کے ساتھ سڑکو ں پر ہوں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر تعینات ہونے کے بعد سے عملے کے ساتھ سڑکو ں پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہری حکومت کا تمام عملہ ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں بھی کراچی میں 4، 4 دن پانی جمع رہتا تھا۔

تبصرے بند ہیں.