Latest National, International, Sports & Business News

تحریک انصاف غیراسلامی نصاب تعلیم چاہتی ہے، فضل الرحمن

اسلام آ باد / ڈیرہ: جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہمارا اتحاد ہمارے نظریات اوراصولوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔ پیرکونواب آف گومل نوابزادہ شفیع اللہ خان کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں گفتگومیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب بھی محسوس کیا نوازلیگ کی حکومت ملک کے نظریاتی اور اسلامی تشخص کیلیے نقصان دہ بن رہی ہے توسخت رد عمل کااظہارکیاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف خیبر پختونخواہمیں این جی اوزکے ذریعے غیراسلامی نصاب تعلیم کورائج کرناچاہتی ہے جس میں انھیں ناکامی ہو گی۔ دوسری طرف جے یوآئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران عمران خان نے لکی مروت جلسے کیلیے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کیا، الیکشن کمیشن اس کانوٹس لے۔

تبصرے بند ہیں.