Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے گر کر تباہ

دبئی:بھارت کا لڑکا طیارہ تیجس دبئی ایئرشو کے دوران کرتب دکھاتے گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس طیارہ دبئی ایئرشو کے دوران صلاحیتوں کا حتمی مظاہرہ کرتے ہوئے کریش ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں۔بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود بھارتی طیارہ ایئرشو میں اڑایا گیا، پائلٹ کی حالت کے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، دھماکے کے بعد طیارہ زمین سے ٹکرایا تھا، ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا، کسی شہری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری طرف دبئی ایئر شو میں بھارتی سٹال کے باہر ہنگامی سکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ مظاہرے کے دوران طیارہ کریش ہونے پر مظاہرہ دیکھنے کے لیے آئی شخصیات کو واپس نمائش ہال میں بھجوا دیا گیا۔بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ دبئی ایئر شو میں حادثہ بھارت کی دفاعی صنعت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.