Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی فوج کا پاکستان پر لگائے جانیوالے الزام کا بھانڈا بھارتی وزیردفاع نے ہی پھوڑ دی

بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بیان دیا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے میں دہشت گرد شامل تھے جن کے ساتھ کچھ ایسے افراد بھی تھے جو پاکستانی فوج کی وردیوں میں مبلوس تھے۔ بھارتی وزیر دفاع کا یہ بیان بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کے اس الزام کی کھلی تردید کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پونچھ سیکٹر میں پاک بھارت سرحد پر فائرنگ پاکستانی فوجیوں کی جانب سے کی گئی تھی جس میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب پاکستانی فوج کی جانب سے اس الزام کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ پارلمینٹ میں خطاب کے دوران بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تقریبا 20 دہشت گردوں نے حملہ کیا جو بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور ان کے ہمراہ کچھ افراد ایسے بھی تھے جنہوں نے پاکستانی فوجیوں جیسی وردی پہن رکھی تھی۔ وزیر موصوف نے پارلیمنٹ میں سچ کیا بولا کہ ارکان پارلمینٹ ہی آپے سے باہر ہو گئے اور ہندو انتہا پسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر اپوزیشن کے ارکان تو ایسے بپھرے کہ انہیں سنبھالنا ایک مسئلہ بن گیا، بات پارلیمنٹ میں ہی ختم نہیں ہوئی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اے کے انٹونی کے گھر کو بھی نہ چھوڑا اور پاکستان سے اپنی روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے گھر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ آج صبح پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک گشتی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی سرحد پر فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور بھارت کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔

تبصرے بند ہیں.