بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابقہ اعلان کے برعکس پریمیئر لیگ کے پلیئرز کے واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا۔ فرنچائز کے عدم تعاون کی وجہ سے واجب رقم کا بڑا حصہ بدستور باقی رہے گا، ابتدائی دن بورڈ سے رقم پانے والوں میں نیشنل بیٹسمین ناصرحسین، جنید صدیقی اور اوپنر شہریارنفیس بھی شامل رہے، بی پی ایل گورننگ کونسل کے سیکریٹری اسماعیل حیدر ملک نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے مذکورہ فرنچائز کی منظوری سے پلیئرز کو ادائیگیاں کی ہیں، اس کی فہرست فرنچائز نے ہمیں فراہم کی، انھوں نے کہا کہ ہم پچاس فیصد پلیئرز کو عیدالفطر سے قبل رقم دے رہے ہیں جبکہ باقی عید کے بعد اپنے واجبات وصول کرسکیں گے۔
تبصرے بند ہیں.