بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں لانچ الٹنے سے 8 ماہی گیر ڈوب گئےجن میں سے 4 اپنی زندگیاں بچانے میں کامیاب تاہم 4 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر سے تعلق رکھنے والے 8 ماہی گیر حسب معمول مچھلی کے شکار پر روانہ ہوئے تاہم سونمیانی کے قریب سمندر میں طغیانی کے باعث لانچ تیز لہروں سے الٹ گئی اور کشتی پر موجود 8 ماہی گیر ڈوب گئے۔ لانچ میں سوار 4 ماہی گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود کو بچالیا تاہم 4 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کےلئے متعلقہ حکام اور مقامی افراد کی جانب سے کوششیں جاری ہیں
تبصرے بند ہیں.