Latest National, International, Sports & Business News

ایفی ڈرین کیس؛ روزانہ سماعت کیخلاف حنیف عباسی کی اپیل مسترد

اسلام آباد: 

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ سماعت کا حکم کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حنیف عباسی کی ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جسٹس عظمت سعید نے حنیف عباسی سے کہا کہ ہائیکورٹ نے آپ کے وکلاء کی رضامندی سے ہی یہ حکم دیا ہے، اتفاق رائے سے سنائے گئے فیصلے کے بعد یہاں کیا لینے آئے ہیں، اب اس پر ہم کیسے مداخلت کریں۔

تبصرے بند ہیں.