سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جولائی کے مہینے میں 316نئی کمپنیاں رجسٹر کیں ۔ جس کے ساتھ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیاں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 228 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روزجاری کردہ اعلامیے کے مطابق 89 فیصد کمپنیوں نے بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی جبکہ 7 فیصد کمپنیوں نے بطور سنگل ممبر کمپنی رجسٹریشن حاصل کی، 2 فیصد کمپنیاں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنیاں جبکہ 1فیصد غیرمنافع بخش کمپنی اور1غیر ملکی کمپنی نے رجسٹریشن حاصل کی،اس ماہ چین، آسٹریلیا، برطانیہ، ملائیشیا، پاناما، ہالینڈ، شمالی کوریا، سوڈان،شام، اٹلی، جاپان ، پاپوا نیو گنی اور ترکی کے سرمایہ کاروں نے ٹیلی کمیونیکیشن، الیکٹریکل گڈز، کنسٹریکشن اور آئی ٹی کی 14 مقامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔
تبصرے بند ہیں.