بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کم ہوکر1278 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1150 روپے اور986 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44271 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.56 روپے کم ہوکر685.71 روپے ہوگئی۔
تبصرے بند ہیں.