Latest National, International, Sports & Business News

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، کوتاہی برداشت نہیں کروں گی: مریم نواز

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اور منسلک تمام پروگرامز پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، کوتاہی برداشت نہیں کروں گی۔مریم نواز شریف کی زیر صدارت ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اور ’’اپنی زمین اپنا گھر‘‘ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں کاہنہ جیسے سانحات کی روک تھام کے لیے اپنا گھر، محفوظ گھر پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی نئی کیٹیگری تین روز کے اندر عوام کے لیے متعارف کرائی جائے، جبکہ گھر بنانے کے لیے آسان قرض کے طریقہ کار کو بھی مزید سہل بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اپنا گھر، محفوظ گھر کے تحت کمزور چھتوں والے خستہ حال اور مکدوش گھروں کو محفوظ بنا کر رینویشن کے لئے 5 لاکھ دیے جائیں گے، جبکہ اپنا گھر محفوظ گھر کے تحت نئی بلڈنگ سٹوری یا اضافی فلور بنانے کے لئے سود فری آسان اقساط پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔خصوصی دستاویزی ڈاکومنٹری میں باکو میں پنجاب پاکستان پویلین کی شاندار کامیابی کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کو سود فری آسان اقساط قرض منظور کیے جاچکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو قرض فراہم کر دیا گیا ہے، اس منصوبے کے لیے 217.8 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 1 لاکھ 34 ہزار 343 گھر مکمل کیے جاچکے ہیں، جبکہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ساڑھے 27 ہزار گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، تاہم پنجاب کے 12 لاکھ 78 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے گھر سکیم کے لئے درخواستیں موصول ہو گئی۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ "اپنا گھر، محفوظ گھر” کے تحت خستہ حال اور کمزور چھتوں والے مکانات کی مرمت اور محفوظ بنانے کے لیے 5 لاکھ روپے تک فراہم کیے جائیں گے، جبکہ گھر میں اضافی منزل یا نئی فلور کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض آسان اقساط پر دیا جائے گا۔ اپنی زمین اپنا گھر کے تحت 23 اضلاع میں 2 ہزار پلاٹ دیے گئے، منصوبے کے تحت علاقوں کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بحران میں بیانات نہیں، اقدامات نظر آنا ہی گڈ گورننس ہے، جن 2 ہزار بے گھر خاندانوں کو حکومت نے مفت پلاٹ دیئے، اب انکو گھر بنانے کے لئے قرضہ بھی دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے گھر بنانے کے لئے آسان قرض پہلے سے بھی آسان بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن کے گھر مکدوش اور یا چھتیں کمزور ہیں، پنجاب حکومت محفوظ اور بہتر بنانے میں معاونت کرے گی۔ان کا کہنا تھا اپنی چھت اپنا گھر اور منسلک تمام پروگرامز پنجاب حکومت کا فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتاہی برداشت نہیں کرونگی، غریب پر نہ کوئی بوجھ ڈالیں نہ ہی قرض کے حصول کے ضوابط میں کوئی تبدیلی ہو۔

تبصرے بند ہیں.