اٹلی: اٹلی کے جنوبی شہر مونٹ فورٹ ارپینو میں مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ مسافر بس نیپلز کی جانب جا رہی تھی کہ موٹروے کا جنگلہ توڑ کر 30 میٹر نیچے دوسری سڑک پر جا گری جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ کوچ میں خواتین اوربچوں کی بڑی تعدادسوارتھی۔
تبصرے بند ہیں.