Latest National, International, Sports & Business News

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پیر سے آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کو نکالنے کے لیے عملی اقدام شروع کرے گا جس کے لیے انہوں نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے نکالنے کے لیے اس عمل پروجیکٹ فریڈم کا نام دیا ہے اور کہا کہ ناکہ بندی کا خاتمہ دراصل ایک انسانی ہمدردی کا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے میں موجود کئی جہازوں پر خوراک اور ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث عملے کی صحت اور حفاظت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس مشن میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔

تبصرے بند ہیں.