Latest National, International, Sports & Business News

امریکی خاتون اول ناچ ناچ کر موٹے امریکیوں کو وزن گھٹانے کی ترکیبیں بتائیں گی

امریکی خاتون اول مشل اوباماکو امریکیوں کے موٹے ہونے کی فکرلاحق ہوگئی جس پرانھوں نے اسمارٹنس کے لیے میوزک البم ریلیزکرنے کی تیاری کرلی۔ عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون اول شہریوں کے مٹاپے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ امریکامیں ہر 3میں سے ایک بچہ مٹاپے کاشکارہے۔ اسی وجہ سے بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ صحت کے شعبے میں خاص دلچسپی رکھنے والی مشل اوباماکو اس خبرنے بے چین کردیا۔ اس لیے انھوں نے امریکیوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرصحت مندرکھنے کے بجائے مشل نے میوزک البم ریلیزکرنے کافیصلہ کیاہے جس میں ناچ ناچ کروزن گھٹانے کیترکیبیں ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.