Latest National, International, Sports & Business News

امریکا: صدر اوباما نے روس اولمپکس گیمز کے بائیکاٹ کو مسترد کردیا

امریکی صدر براک اوباما نے روس میں ہونے والی اولمپکس گیمز کے بائیکاٹ کو مسترد کر دیا، کہتے ہیں روس امریکا تعلقات میں اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ روس میں ہم جنس پرستی سے متعلق لاگو ہونے والے متنازع قوانین کی مخالفت کرتے ہیں۔ تاہم وہ امریکی ایتھلیٹس کی سخت محنت کو رائیگاں نہیں کریں گے اور فروری میں شروع ہونے والی ونٹرگیمز میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات اورتنازعات کے حل کے لئے تعمیری بات چیت چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.