Latest National, International, Sports & Business News

افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے، وزیرستان میں دراندازی ناکام

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق جاری ہے جس کے تحت پاکستان کے شاہینوں نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے کر دیئے جبکہ وزیرستان میں دراندازی ناکام بنا دی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ان حملوں میں افواج نے کابل میں 313 کور کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، موثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اوراس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ پاک فوج کی بروقت کارروائی نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی ایک اورکوشش ناکام بنادی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کےقریب صدق گاؤں میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بلااشتعال جارحیت کے بعد ہرمحاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے ، غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

تبصرے بند ہیں.