Latest National, International, Sports & Business News

اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا ، صوبائی اسمبلی کے جتنے بھی اراکین مستعفی ہونگے انکی خالی سیٹوں پر 60 روز میں ضمنی انتخابات کرا دیں گے۔ترجمان الیکشن کےمطابق کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً پانچ سے سات کروڑ روپے خرچ ہوں گے، ایک ہی سال میں ضمنی اورعام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر قانون کے پابند ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا جو ہم نے کیا،پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر کم ازکم ساڑھے 22ارب کا خرچ آئےگا۔

تبصرے بند ہیں.