Latest National, International, Sports & Business News

ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم 383 رنز بنا کر آئوٹ

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم 383 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ یونس خان اور کپتان مصباح الحق کی شاندار سینچریاں

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز 383 رنز بنا کر مکمل ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کو سری لنکا پر 179 رنز کی برتری ہے۔ آج میچ کے ابتدائی سیشن کا آغاز مصباح الحق اور اسد شفیق نے آغاز کیا تاہم اسد شفیق زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ اس کے بعد پاکستان کے لوئر آرڈرز کے بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ مصباح الحق 135 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے تھے اور یوں اسے سری لنکا پر 123 رنز کی برتری حاصل تھی۔ مصباح کے علاوہ یونس خان نے بھی سنچری بنائی۔ وہ 136 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 23ویں سنچری تھی۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ 46 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان 59 کے مجموعی سکور پر ہوا جب محمد حفیظ صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری۔ احمد شہزاد 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد یونس خان اور کپتان مصباح الحق میدان میں آئے۔ دونوں بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ میچ کے پہلے روز پاکستانی بائولرز نے کسی بھی سری لنکن بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا تھا۔ سری لنکن بلے باز جنید خان اور بلاول بھٹی کی بائولنگ کے سامنے بےبس دکھائی دیے۔ جنید خان نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم میچ کے پہلے ہی دن 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.