Latest National, International, Sports & Business News

سعودی عرب کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر چھ جنوری کو پاکستان پہنچیں گے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل پاکستان کے دو روزہ اہم دورے پر چھ جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد: ( ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل دو روزہ دورے پر چھ جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں طے کی جا رہی ہیں۔ سعود الفصیل سعودی حکومت کی خواہش پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں نئی حکومت کے بعد سعودی عرب کی جانب سے یہ پہلا اہم دورہ ہے۔ سعودی وزیر کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.