Latest National, International, Sports & Business News

آئی جی سندھ کا مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد آئی جی سندھ حرکت میں آگئے۔۔۔ مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا کہ مفرور ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے۔۔۔ آئی جی سندھ نے پولیس کو فوری ہدایت جاری کر دی ہے۔۔۔ آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس افسران کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں کے اطراف اضافی نفری تعینات کی جائے جبکہ عوامی مقامات اور حساس تنصیبات کی حفاظت کے لیے حساس اداروں سے رابطے بہتر بنائے جائیں۔

تبصرے بند ہیں.