بجلی اور گیس چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کار روائی جاری ہے۔

لاہور:() وزیر اعلٰی محمد شہباز شریف نے ایوان وزیر اعلٰی لاہورمیں معروف کمپنی ایریکسن کے نائب صدر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ توانائی سیکٹر میں تعاون کے معاہدے کئے گئے ہیں۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کار روائی جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.