لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق کل سے ہو گا۔
مٹی کے تیل میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.21 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد اب 16 اپریل 2021 سے پیٹرول 108.56 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 110.76 روپے ہو گی۔
اسی طرح مٹی کا تیل 80 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 77.65 روپے میں دستیاب ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے یکم اپریل کو بھی پیٹرول 1.55 روپے اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.