کوئٹہ(بیورو رپورٹ) بلوچستان میں پچھلے 3 ماہ سے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان عمران زرکون کے مطابق طبعیت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، عمران زرکون نے کہا کہ کورونا کی تصدیق کے بعد خود کو گھر پرآئسولیٹ کرلیا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دوست و احباب سے کوروناسے صحتیابی کے لیے دعاکی اپیل کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.