کراچی،فائرنگ سے دو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق،رینجرز پر حملے کی کوشش ناکام

karachi police deaths

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو  گئے،بارہ گھنٹے میں چار پولیس اہلکار قتل کر دیئے گئے جبکہ رینجرز پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔شہر قائد میں دہشت گردوں نے شفیق موڑ کے قریب پولیس موبائل پر

 اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس سے دو پولیس اہلکار کانسٹبل جاوید اور کانسٹیبل آصف جاں بحق اور دو اہلکار ںسلیم ، اشفاق سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی جنہوں نے دو اطراف سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔بارہ گھنٹے کے دوران کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر یہ تیسرا حملہ تھا۔دوسری جانب کارساز علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان سجاد جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کی وجہ سے پیش آیا۔

تبصرے بند ہیں.