…بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ کشمیر میں آزادی کے حق میں مظاہروں کو دبانے کیلئے کئی علاقوں میں کرفیونافذ کردیا گیاہے۔ قابض انتظامیہ نے وادی میں صورتحال کنٹرول میں باہر ہونے کے ڈر سے کئی علاقوں میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ گزشتہ روز سری نگر میں نماز عید کے بعد ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے سیکڑوں کشمیری آزادی کے حق میں نعرے لگاتے نکلے، بھارتی قبضے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراوٴ کیا اور 20فوجیوں کو زخمی کردیا۔ فوج نے مظاہرین پر چھرے والی بندوق اور آنسو گیس کا استعمال کیاجس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے، مظاہروں کا یہ سلسلہ دوسرے علاقوں میں بھی پھیل گیا۔ ضلع کشتوار میں مظاہروں کے دوران ایک کمیونٹی نے مظاہرین پر حملہ کردیا جس سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، واقعے کے خلاف حریت رہنما علی گیلانی نے ہڑتال کی کال دی ہے۔قابض انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے ڈر سے حریت رہنماوٴں کو گھروں میں نظر بند کردیا اور عید کے اجتماعات میں شرکت کی اجازت نہ دی۔
تبصرے بند ہیں.