Latest National, International, Sports & Business News

حماس کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز حماس کے ایک عہدیدارنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایک امریکی ایلچی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیے ہیں۔حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی ایلچی سے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں پربات ہوئی، حماس اور مختلف امریکی مواصلاتی چینلز کے درمیان بھی متعدد بار بات چیت ہوئی۔حماس کے ایک اور سینئر عہدیدار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دوحہ میں حماس اور امریکی حکام کے درمیان 2 براہ راست ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.