Latest National, International, Sports & Business News

پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنیوالے مزید 6 دہشتگرد پکڑ لئے

9 مئی واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے مزید 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 دہشتگردوں کی…

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا…

سیاسی اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ سرکاری و عوامی املاک پر حملے کئے جائیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہے کہ ہمارے سیاسی اختلافات ضرور ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سرکاری و عوامی املاک پر حملے کئے جائیں۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عالمی نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ سے گفتگو میں کہا ہے کہ 9 مئی کو راولپنڈی،…

اے ٹی سی لاہور: عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست…

اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 23 مئی تک توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 23 مئی تک توسیع کر دی گئی۔احتساب عدالت لاہور میں عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت ہوئی۔عثمان بزدار کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک…

سپریم کورٹ کا مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے گوادرحق دوتحریک کےسربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں3 رکنی…

13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ عوام پر نکلوا رہی ہیں: شیخ رشید احمد

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ عوام پر نکلوا رہی ہیں، سپریم کورٹ کا گھیراؤ اور کبھی عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کا ایجنڈا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ…

متنازع ٹوئٹ کیس: اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹ کیس میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے…

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر…

آرمی تنصیبات پرحملہ کرنیوالے دہشتگرد زمان پارک میں ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور: پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میرکا کہنا ہےکہ انٹیلی جنس اطلاع ہےکہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر میرکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے درخواست ہے…

کوئی سیاسی جماعت پاکستان مخالف ہے نہ غداروں پر مشتمل، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی تامل نہیں کہ آج کی کوئی بھی سیاسی جماعت کبھی بھی پاکستان مخالف نہیں رہی اور نہ ہی وہ غداروں پر مشتمل ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہان تھا کہ انا اور زبردستی یا…

القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے شیخ رشید کو 24 مئی کو طلب کر لیا

القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ریکارڈ سمیت 24 مئی کو طلب کر لیا۔اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نیب کا مشکور ہوں کہ اس نے مجھے بھی 190 ملین پاؤنڈ…