Latest National, International, Sports & Business News

خامنہ ای کا اسرائیل پر رحم نہ کرنے کا عہد

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر رحم نہ کرنے کا عہد کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے انگریزی زبان کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دہشت گرد صیہونی حکومت کو سخت جواب دینے کا عزم کیا۔انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دہشت گرد صیہونی حکومت کو سخت جواب دیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم صیہونیوں پر رحم نہیں کریں گے۔دریں اثناء ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے فارسی زبان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.