Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم شہبازشریف نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز پر اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر قانون اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے۔فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے اور 10 سال تک قید کی تجویز پر بریفنگ دی۔رپورٹس کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم کو باقاعدہ خط لکھ کر ایف بی آر کے اختیارات پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس میں بھی اس ترمیم کی مخالفت کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.