Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے بھی درخواست واپس لے لی

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے بھی الیکشن کمیشن کیخلاف دائر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست واپس لے لی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد توہین عدالت کیس غیر موثرہو چکا ہے۔پشاورہائیکورٹ کی جانب سے اس کی اگلی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کی گئی تھی۔پی ٹی آئی نے 11 جنوری کو انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔

تبصرے بند ہیں.