بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے لاہور کے حلقے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس میں کوئی اخلاقی پہلو نہیں ہے، کیا بانی پی ٹی آئی کو اخلاقی پہلو کی بنیاد پر سزا دی گئی جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کا الزام ہے بانی پی ٹی آئی بددیانت ہیں اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ صرف سزا یافتہ ہونا کافی نہیں،درخواست میں الیکشن کمیشن، ایپلٹ ٹریبونل اور اعتراض گزار کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی غیر قانونی طور پر مسترد کئے گئے ہیں، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے این اے 122 اور این اے89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے، سابق وزیر اعظم نے اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.