مسلم لیگ ن اوراستحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ، ن لیگ نے قومی اسمبلی کے 7 اورصوبائی اسمبلی کے 11 حلقے خالی چھوڑ دیئے۔مسلم لیگ ن نے 11 صوبائی اور 7 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے حلقے خالی چھوڑ دیئے۔این اے 47 اسلا م آباد سے عامر کیانی کے ساتھ مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان جبکہ این اے 54 ٹیکسلا سے غلام سرور خان ، این اے 88 خوشاب سے انجینئر گل اصغر بھگور کی سیٹ پر مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ۔اسی طرح این اے 117 شاہدرہ لاہور سے علیم خان، این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ، این اے 149 ملتان جہانگیرخان ترین ، این اے 143 چیچہ وطنی سے نعمان لنگڑیاں کی سیٹ پر مسلم لیگ ن اورآئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے ۔پی پی 12 راولپنڈی عمار صدیق خان ،پی پی 24 جہلم راجہ یاور کمال کی سیٹ پر آئی پی پی اورمسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے ، اسی طرح پی پی 81 خوشاب امیر حیدر سنگھا ، پی پی 98 فیصل آباد اجمل چیمہ ،پی پی 106 فیصل آباد علی اختر کی سیٹوں پر دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ۔پی پی 149 لاہور علیم خان ، پی پی 180 قصور کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر ، پی پی 204 ساہیوال فلک شیر لنگڑیال کی سیٹ پر بھی ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ۔پی پی 250 بہاولپور افتخار حسین گیلانی ،پی پی 277 کوٹ ادو مظفر گڑھ نیاز گشکوری ،پی پی 292 لیہ پر سید رفاقت گیلانی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ۔
تبصرے بند ہیں.