پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس نے 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے ساتھ ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 420 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 57 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 56 ہزار 680 پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.