نگران سیٹ اپ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی ملنے کا امکان ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی کیلئے پلان بنا لیا، چین، سعودی عرب، یو اے ای، آئی ایم ایف سے وزیر خزانہ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، یو اے ای سے سرمایہ کاری لانے کیلئے اسحاق ڈار کام کریں گے۔دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران سیٹ اپ کے دوران بیرونی ادائیگیوں کو بھی بروقت ادا کیا جائے گا، اسحاق ڈار کو معاشی ٹیم معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے آگاہ رکھے گی۔
تبصرے بند ہیں.